قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ زندگی میں کوئی شاٹ کٹ نہیں صرف محنت سے کامیابی ملتی ہے، والدین مجھے پڑھانا چاہتے تھے، لیکن کرکٹر بننے کاخواب پورا کرنےکیلئے دن رات محنت کی۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں روز کرکٹر بننے کا خواب دیکھتا تھا ، جبکہ میرے والدین مجھے پڑھانا چاہتے تھے،میں نے اپنا خواب پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کی،اور کیلئے والدین سے پٹائی بھی ہوئی لیکن میں نے خواب کو نہیں چھوڑا۔
انہوں نے کہا کہ زندگی کا سب سے خوبصوت احساس اپنا خواب پورا ہوتے دیکھنا ہے ،زندگی میں کوئی شاٹ کٹ نہیں صرف محنت سے کامیابی ملتی ہے ،کسی بھی فیلڈ میں ترقی کے لیے نیت صاف ہونا ضروری ہے ، اورحسد نہیں کرنی اور اپنا ضمیر صاف رکھنا ہے ۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو صرف 2چیزیں دے دیں،تعلیم اور اسپورٹس یہ 2چیزیں نوجوانوں کے لیے ضروری ہیں ،میں سیاستدانوں والا نہیں آفریدیوں والا وعدہ کرتا ہے ،یہاں جو اکیڈمی ہوگی اس سے بچوں کو بہت فائدہ ہوگا ۔