پاسداران انقلاب نے اسرائیل اور امریکی تنصیبات پر 25 واں حملہ کر دیاہے اور کہا کہ ان حملوں میں فتح اور عماد میزائل استعمال کیئے گئے ہیں ۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر عرب لیگ کے زرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیاگیاہے، عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوگا، وزرائے خارجہ ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
متحدہ عرب امارت
اماراتی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے آج 15 میزائیل اور 119 ڈرون مارگرائے ہیں، ایک بیلسٹک میزائل سمندر میں گر گیا،2 ڈرون متحدہ عرب امارات کی حدود میں گر ے۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 221 میزائل تباہ کرچکے ہیں، ان حملوں میں 3 افراد جاں بحق، 112 زخمی ہوئے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے اندرونی معاملات کے فیصلے ایرانی ہی کریں گے، ایرانی اس قابل ہیں کہ اپنے نمائندے اور اپنا سپریم لیڈر خود چن سکیں، ہمیں کسی غیر ملکی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم نے کیا کرنا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کو بہت بری طرح مار پڑی ہے، ایران نے حملے نہ کرنے کا فیصلہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے باعث کیا،ایران مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرکے وہاں حکومت کرنا چاہتے تھے، ہزاروں برس میں پہلی بار ایران کو شکست ہوئی ہے، ایران اب مزید مشرق وسطیٰ کا غنڈہ نہیں رہا، آج ایران پر بھی سخت حملے کیے جائیں گے، ایران نے معافی مانگ کر مشرق وسطیٰ کے ملکوں کے سامنے سرینڈرکردیا ہے، ایران نے ہمسایوں سے وعدہ کیا ہے کہ دوبارہ ان پر حملہ نہیں کرے گا۔
حزب اللہ
حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے شہریوں کو انخلا کی وارننگ جاری کر دی ہے اور کہا کہ کریات شمونہ کے رہنے والے فوری جنوب کا رخ کریں۔




















