حکومت نے کمرشل پروازوں کے طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول (JP-1) کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئرلائنز کے طیاروں کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 188 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر 342 روپے 37 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس طرح جیٹ فیول کی قیمت میں تقریباً 82 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے باعث ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں فضائی کرایوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اخراجات پورے کرنے کے لیے ایئرلائنز کو فی ٹکٹ تقریباً 5 ہزار روپے تک کرایہ بڑھانا پڑ سکتا ہے۔




















