پاکستان کے معروف گٹارسٹ عدنان آفاق کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔
معروف گٹارسٹ عدنان آفاق پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کے نجی ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔
عدنان آفاق کا انتقال پیر کے روز ہوا جبکہ ان کے انتقال کی تصدیق آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے کی گئی۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ تجربہ کار گٹارسٹ اور اے سی پی میوزک اکیڈمی کے سربراہ آفاق عدنان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، اللہ انہیں غریق رحمت کرے، ہماری دعائیں اور تعزیت ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ عدنان آفاق نے کئی دہائیوں تک پاکستان میوزک انڈسٹری کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں اور انہوں نے نوجوان فنکاروں کو موسیقی سیکھانے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری میں متعارف بھی کرایا۔