وائٹ ہاؤس کےقومی سلامتی کونسل کےترجمان جان کربی کا کہنا ہے،پیرس میں قیدیوں کی رہائی سے متعلق بات چیت تعمیری رہی،خطےمیں کشیدگی اور ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔
واشنگٹن میں گفتگوکرتےہوئےجان کربی نےکہا قیدیوں کی ڈیل کے لیے بہت سا کام کرنا باقی ہے،اردن میں ڈرون حملےسےقیدیوں کی ڈیل پر اثرنہیں پڑے گا،اب بھی فلسطین کےدو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نےمزیدکہا حماس کے ساتھ قیدیوں کی ڈیل کیلئےفریم ورک موجود ہے۔ ہماری اطلاعات ہیں اردن میں امریکی فوجیوں کو ایک ہی ڈرون سے نشانہ بنایاگیا۔
ڈرون حملے میں ہلاک ہونےوالے تینوں امریکی فوجیوں کی تصاویرجاری کردی گئیں۔