غزہ میں آگ اوربارود کی برسات نہ تھم سکی،اسرائیل کے غزہ سٹی پرتازہ حملے میں 25فلسطینی شہید ہوگئے۔
صہیونی فورسز کی جانب سے خان یونس،نصیرات اوررفح پربھی بمباری کی گئی، 24 گھنٹوں میں 215 فلسطینی شہید ہوگئے ۔شہدا کی مجموعی تعداد 26 ہزار 792 تک پہنچ گئی،
اسرائیلی حملے میں ایک اورصحافی چل بسا،تعداد 122 ہوگئی۔مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں، مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نےاسرائیلی فوج پرجوابی وار کرتے ہوئے متعدد اسرائیلی ٹینک اوربلڈوزرتباہ کردیے۔مزاحمت کاروں کےحملوں سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔