پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے نیسپاک سوسائٹی لاہور میں گرے ٹریفکرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 150 سے زائد موبائل سمیں، 9 وی او آئی پی گیٹ ویز، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات قبضے میں لے لئے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور فیڈرل انویسٹی گیش ایجنسی (ایف آئی اے) نے نیسپاک سوسائٹی لاہور میں گرے ٹریفکرز کیخلاف کامیاب چھاپہ مارا اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق کارروائی میں 188 فعال سمیں، 9 وی او آئی پی گیٹ ویز، 5 لیپ ٹاپ اور 2 نیٹ ورک سوئچ قبضے میں لے لئے گئے۔
ایف آئی اے نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ گرے ٹریفک کی روک تھام کیلئے مسلسل نگرانی اور کارروئیاں جاری ہیں، کارروائیوں سے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان میں کمی ہوگی۔