نگران وزیراعظم نے نگران کابینہ اور سرکاری افسران کے غیرملکی دورے منسوخ کردئیےوزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں کابینہ ڈویژن نے مراسلہ بھجوا دیا۔
عام انتخابات سے قبل نگران وزیراعظم نے نگران وفاقی وزرات اور سرکاری افسران کے غیرملکی دورے منسوخ کرنے کی منظوری دے دی وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں کابینہ ڈویژن نے مراسلہ بھیج کر متعلقہ وزرا اور افسران کو آگاہ کردیا گیا۔
مراسلے کے مطابق تمام وزرا، افسران اور خودمختار اداروں کے حکام کے تمام اجازت نامے منسوخ کردئیے گئےانتخابات اور نئی حکومت کی تشکیل تک کوئی بھی غیرملکی دورہ نہیں کرے گا۔
کابینہ ارکان سرکاری افسران اور حکام نجی دورہ بھی نہیں کرسکیں گےوزرا کے علاوہ وفاقی سیکرٹریز کے جاری اجازت نامے بھی منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔