جاپان کی سب سے پرانی اور سب سے بڑی فرموں میں سے ایک توشیبا اپنی 74 سالہ اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کو ختم کرنے کے لئے تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق توشیبا اپنی 74 سالہ اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کو ختم کرنے والی ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے کمپنی کے اکثریتی حصص خرید لیے ہیں۔
کمپنی نے اعلان کیا کہ پرائیویٹ ایکویٹی فرم جاپان انڈسٹریل پارٹنرز ( جے آئی پی ) کی قیادت میں ایک کنسورشیم نے اس کے 78.65% حصص خرید لیے ہیں۔
معاہدے کے تحت کمپنی کے حصص اس سال کے آخر تک اسٹاک مارکیٹ سے ہٹائے جا سکتے ہیں۔
توشیبا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تارو شیماڈا نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی اب ایک نئے شیئر ہولڈر کے ساتھ ایک نئے مستقبل کی طرف ایک بڑا قدم اٹھائے گی۔
خیال رہے کہ ٹوکیو میں قائم کمپنی کو حالیہ برسوں میں کئی بڑے دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔