آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر شمر جوزف نے کہا ہے کہ مجھے امید نہیں تھی کہ مچل سٹارک کے یارکر کے بعد میں کھیل پاؤں گا۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 27 برس بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دی اور اس میچ میں فاسٹ باؤلر شمر جوزف نے 7 وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث وہ تاریخ کامیابی کے ہیرو بن گئے ہیں۔
میچ کے تیسرے روز بیٹنگ کے دوران جوزف کو مچل سٹارک کا یارکر پاؤں کے انگوٹھے پر لگا تھا جس کے باعث وہ بیٹنگ ادھوی چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور چوتھے روز پلیئنگ کٹ گراؤنڈ میں لائے ہی نہیں تھے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جوزف کا کہنا تھا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ میں کھیل سکوں گا، چوتھے روز فیلڈنگ کے لیے بھی نہیں گیا تاہم، کپتان نے مجھے کہا آپ باؤلنگ کرو گے جس پر میں نے کہا میں تو کٹ بھی نہیں لایا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پاؤں میں تکلیف تھی لیکن میں نے کہا کہ باؤلنگ کروں گا۔
فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس کے علاوہ کچھ یاد نہیں کہ جیت کے بعد میں باؤنڈری کی طرف بھاگا اور سب میرے پیچھے تھے۔