عام انتخابات 2024 کے دوران نگران وفاقی وزرا اورسرکاری افسران کےغیرملکی دورے منسوخ کردئیے۔
ذرائع کےمطابق نگران وزیراعظم نےغیرملکی دورےمنسوخ کرنےکی منظوری دیدی، وزراء، افسران اورخودمختاراداروں کےحکام کےاجازت نامے بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ انتخابات اورنئی حکومت کی تشکیل تک کوئی بھی غیرملکی دورہ نہیں کرےگا،کابینہ ارکان سرکاری افسران اورحکام نجی غیرملکی دورہ بھی نہیں کر سکتے۔
اس کے علاوہ وزراء اوروفاقی سیکرٹریز کےجاری اجازت نامے بھی منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔