معروف بھارتی سٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے رئیلیٹی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل جیت لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامے اور جذبات سے بھرے 'بگ باس 17' سیزن کا اختتام ایک شاندار گرینڈ فائنل کے ساتھ ہوا اور پانچ فائنلسٹس انکیتا لوکھنڈے، منور فاروقی، منارا چوپڑا، ابھیشیک کمار، اور ارون مہشیٹی کے درمیان ٹائٹل کے لیے مقابلہ ہوا جو کہ سٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے جیت لیا۔
منور فاروقی سیزن 17 کا ٹائٹل جیتنے پر 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم ، ایک گاڑی اور بگ باس ٹرافی کے حق دار قرار پائے جبکہ ابھیشیک کمار رنر اپ رہے۔
فائنلسٹ ممبرز کے اہل خانہ، دوست اور گھر کے سابق ساتھی بھی فائنل کے لیے موجود تھے۔
ایک دل دہلا دینے والے انتظار کے بعد شو ہوسٹ اور معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے پہلے تیسری رنر اپ انکیتا لوکھنڈے کا اعلان کیا جس کے بعد منارا چوپڑا اور ابھیشیک کمار بالترتیب دوسرے اور فرسٹ رنر اپ قرار پائے۔
Congratulations @munawar0018 for this victory. Your journey truly inspired many. 🥳🏆#BB17 #BiggBoss17 #BiggBoss @BeingSalmanKhan #GrandFinale #BiggBoss17Finale pic.twitter.com/DjKBQCXvcv
— ColorsTV (@ColorsTV) January 28, 2024
بعدازاں، سلمان نے منور فاروقی کو بگ باس 17 کا فاتح قرار دیا جس کے بعد سٹینڈ اپ کامیڈین جذبات سے مغلوب ہو گئے۔
منور فاروقی کی جیت کا جشن نہ صرف ان کے مداحوں نے بلکہ بگ باس کی پوری فیملی نے بھی منایا۔
یاد رہے کہ بگ باس کا یہ سیزن 16 اکتوبر 2023 سے شروع ہوا تھا جس میں انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون مشیٹی شو کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ کی دوڑ میں شامل تھے۔