بلوچستان میں ایک اور سیاسی جماعت کے دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے، قلات دھماکے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
قلات کے علاقے منگچر میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق دستی بم پی پی کے انتخابی دفتر کے قریب گر کر پھٹ گیا، دھماکے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
مزید جانیے : مستونگ میں نیشنل پارٹی کے الیکشن آفس پر دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی
اس سے قبل مستونگ میں نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر بھی نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا، دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے۔