مستونگ میں نیشنل پارٹی کے الیکشن آفس پر دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مستونگ میں نیشنل پارٹی کے الیکشن کیمپ آفس پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک شدید زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فورسز کی نفری علاقے میں پہنچ گئی، دستی بم پھینکے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔