سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کپمنی میٹا نے بچوں کے نجی پیغامات میں عریاں تصاویر کو بلاک کرنے کے لئے نیا ٹول متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا نے کہا ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں انکرپٹڈ چیٹس سمیت بچوں کو عریاں تصاویر بھیجنے سے روکنے اور ان کی حوصلہ شکنی کے لیے ایک نیا حفاظتی ٹول لانچ کرے گا۔
امکان ہے کہ یہ ٹول اختیاری ہو اور بڑوں کے لیے بھی انسٹا گرام اور فیس بک پر دستیاب ہو۔
میٹا کے مطابق یہ نیا فیچر مکمل طور پر صارفین، خاص طور پر خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ٹول کے استعمال سے بچے بطور ڈیفالٹ، اجنبیوں سے انسٹاگرام اور میسنجر پر پیغامات وصول کرنے سے قاصر ہوں گے۔
اس ماہ کے شروع میں حکام نے کہا تھا کہ انگلینڈ اور ویلز میں بچوں کی طرف سے کیے جانے والے جنسی جرائم میں اضافے میں عریاں تصاویر بھیجنے والے نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔
یہ سسٹم انکرپٹڈ چیٹس میں بھی کام کرے گا جس میں اس سال کے آخر میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔