ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرادیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی ہے،آسٹریلیا 216 رنز کے تعاقب میں207 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسٹیو اسمتھ 91 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آج کھیل کے آخری روز میزبان ٹیم آسٹریلیا کو جیت کیلئے 156 رنز اور ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹیں درکار تھے۔ شمار جوزف کا تباہ کن اسپیل آسٹریلوی جیت کے راہ میں حائل ہوگیا۔ شمار جوزف نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہفتہ کو ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کرک میکنزی 41 ، ایلک ایتھنیز 35 اور جسٹن گریوز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 22 رنز کی برتری کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دیا تھا۔
واضح رہے کہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی، اب تین ون ڈے میچز کی سیریز 2 فروری سے میلبرن میں شروع ہوگی۔