ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای ) کے سپر سٹار اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پروفیشنل ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کا ٹائم فریم طے کرلیا ہے۔
2002 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں ڈیبیو کرنے والے جان سینا نے امریکی شوبز نیوز ایجنسی انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کا رنگ سے ریٹائرمنٹ کا وقت جلد ہی آنے والا ہے۔
معروف ریسلر نے کہا کہ وہ رواں سال 47 برس کے ہوں گے اور اس حوالے سے وہ بہت اچھا محسوس کرتے ہیں اور وہ اس بات سے بھی واقف ہیں کہ ڈبلیو ڈبلیو سپر سٹار بننے کے لیے کیا ضروری ہے۔
جان سینا نے کہا کہ اپنے اداکاری اور ریسلنگ کیریئر میں توازن رکھنا مشکل ہے۔
خیال رہے کہ جان سینا منی ان دی بینک، رائل رمبل اور سلیمی ایوارڈ کے فاتح کے ساتھ 16 دفعہ عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔
سینا کا اداکاری کا کیریئر بھی ریسلینگ کیرئیر جتنا ہی ورسٹائل ہے ، انہوں نے 'دی میرین' سے آغاز کیا اور 'بمبلبی،' 'فاسٹ 9،' 'دی سوسائیڈ سکواڈ،' 'فاسٹ ایکس،' اور 'باربی جیسی ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے۔
سینا اپنی اگلی فلم ’آرگیل‘ میں نظر آئیں گے، میتھیو وان کی ہدایت کاری میں بننے والی سپائی ایکشن فلم میں ہنری کیول، برائس ڈلاس ہاورڈ اور دعا لیپا بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔






















