واٹس ایپ کی جانب سےصارفین کی دلچسپی حاصل کرنےکیلئے آئے دن دلچسپ فیچر متعارف کرائے جاتے ہیں،اب کمپنی کی جانب سے منفرد اور نئے چیٹ ٹرانسفر فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہےجس سے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوگئی ہے۔
واٹس ایپ نے صارفین کے لیےنیا اور منفردفیچر متعارف کرادیا گیا۔ نئےچیٹ ٹرانسفرفیچر کے ذریعےصارفین چیٹ ٹرانسفر کےساتھ واٹس ایپ کو چھوڑے بغیر اپنے پیغامات کو محفوظ طریقے سے دوسرے موبائل فون میں منتقل کر سکیں گے۔
ڈبلیو اےبِیٹا انفو کی رپورٹ کےمطابق واٹس ایپ کےچیٹ ٹرانسفرفیچرصارفین کو اپنےاکاؤنٹ کی مکمل معلومات بشمول تمام ذاتی پیغامات،تصاویر،ویڈیوز، دستاویزات وغیرہ کومنتقل کرنےکی اجازت دیتا ہے۔تاہم اپنی کال کی ہسٹری کو منتقل نہیں کرسکتے۔
خیال رہےکہ واٹس ایپ میں بیک اپ فیچر اکتوبر 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعےصارفین اپنی واٹس ایپ ہسٹری کو گوگل ڈرائیو میں محفوظ کر سکتے ہیں۔