ملک میں تیل و گیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پر استحکام رہا ہے۔
پی پی آئی ایس اور ٹاپ لائن ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق 23جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70869بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.1 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70623 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 23جنوری کو ختم ہونےوالے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3346 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے ۔پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3280 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 30989 ، پی پی ایل 11091، ماڑی گیس 684 اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4250 بیرل ریکارڈکی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 737 ، پی پی ایل 673، ماڑی گیس 947 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 52 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے پاکستان میں پیڑول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ انتخابات سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافے کا امکان ہے۔ اگرحکومت کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو یہ یکم نومبر 2023 کے بعد پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں پہلی بار اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔