حکومت نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت نے پیر 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کشمیری شہداء کیلئے صبح 10 بجے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔
پاکستان میں ہر سال کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو دن منایا جاتا ہے، اس موقع پر ملک بھر میں ریلیاں، جلسوں اور جلوسوں کا انعقاد ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پر دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔