جمعیت علما ء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اب ہمیں پرانی لکیروں کو مٹانا ہوگا،ہم نےاپنی مذہبی رسومات کو ختم کردیا ہے،وطن عزیزکو قرآن اورسنت کانظام چاہیے۔
مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے177 میں جلسےسےخطاب کرتے ہوئے جمعیت علما ء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اب ہم پیچھے کی طرف جا رہے ہیں، اب ہرکوئی کہہ رہا ہے کہ میں گلی پکی کروا دوں گا، ان سیاست دانوں کو سیاست کا بھی نہیں پتا، جب ملک میں امن وسکون آتا ہے تو ملک کی معیشت ٹھیک ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر سیاستدان روٹی کپڑا مکان کی بات کرتا ہے لیکن ہم جو بھی بات کرتے ہیں اسلامی قوانین کے مطابق کرتے ہیں۔ آپکے پاس مغربی دنیا کا نقشہ ہوگا۔اب ہم معیشت کی بات کرتے ہیں تو قرآن و سنت کی روشنی میں کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کیا وطن میں بھوک اور غربت اور مہنگائی نہیں۔غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے،اسکا کون ذمہ دار ہے۔