سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی امیدوارصنم جاوید کو عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔
سپریم کورٹ میں کاغذات مسترد کرنے کیخلاف شوکت بسرا اور صنم جاوید کی اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس منیب اختر کے سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کےکاغذات نامزدگی منظورکرلئے۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو صنم جاویداور شوکت بسرا کےنام بیلٹ پیپر میں شامل کرنےکاحکم دیا۔عدالت نےکہا الیکشن کیلئےامیدوارمشترکہ اکاؤنٹ بھی مختص کر سکتاہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کو عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی
یاد رہے کہ صنم جاویداین اے119،این اے120،پی پی 150سےامیدوارہیں،جبکہ پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا این اے 160بہاولنگر سے آزاد امیدوار ہیں۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی صدراورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کی اجازت دے تھی۔