پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث بھارتی حکومت اور ”را“ بے نقاب ہوگیا۔
آر ایس ایس اور ہندو توا نظریے کی پیروکار مودی سرکار اور”را“ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے،مودی سرکار نے خطے اور بالخصوص پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں اور خطے کےممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ہے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ خفیہ طور پر پاکستان میں دہشتگرد قوتوں اور ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کر رہی ہے،مارچ 2016 میں بلوچستان سے بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن یادیو کو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
'Sinister' campaign orchestrated by #India!
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 26, 2024
Foreign Secretary Qazi exposes "credible evidence" linking #Indian agents to targeted assassinations of #ShahidLatif & #MuhammadRiaz in #Sialkot and #Rawalakot.
It follows similar accusations from #US & #Canada. #SamaaTV pic.twitter.com/SVwzhZGIQ2
گزشتہ سال اپریل میں بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والا گلزار امام شنبے بھی بھارتی حکومت اور ”را“ کے ایما پر پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث رہا۔
دسمبر 2023 میں بلوچ نیشنل آرمی کے کمانڈر سرفراز احمد بنگلزئی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارت بلوچستان میں خفیہ طور پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے۔
گلوبل ٹائمز کے مطابق پاکستان میں انتشارپھیلانے کے لیے بھارت بلوچستان میں ٹی ٹی پی کےدہشتگردوں کو مالی مدد اور اسلحہ فراہم کررہاہے،پاکستانی سرزمین پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردی کےشواہدموجود ہیں اورپاکستان میں بھارتی دہشتگردی کی ایک طویل تاریخ موجود ہے،
آن لائن جریدے 'انٹرسیپٹ' کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی دہشتگردی کا ارتکاب کرنے پر امریکی،کینیڈین اور برطانوی حکومت نے سینئر ”را“ ایجنٹس کو ملک سے نکلنے کا حکم دیا،
گلوبل ٹائمز کےمطابق بھارت خطے میں علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے بلوچستان میں مقامی لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے،
قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں۔