انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو سال 2023ء کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا۔
آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے سال 2023ء کے بہترین ون ڈے پلیئر کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سال 2023ء کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں، انہوں نے گزشتہ سال 27 میچز میں 1377 رنز بنائے ایک وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ 12 کیچز بھی پکڑے، انہوں نے 2023ء میں 6 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں اسکور کیں۔
رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی ون ڈے ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے، انہوں نے ٹورنامنٹ کی 11 اننگز میں میں 95.62 کی اوسط اور 90.31 کے اسٹرائیک ریٹ سے 765 رنز بنائے، جس میں 3 سنچریاں بھی شامل تھیں۔
ویرات کوہلی نے اسی سال سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنے ایک روزہ کیریئر کی 50 سنچریاں بھی مکمل کیں جبکہ ورلڈ کپ میں سچن ٹنڈولکر کا ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔