سعودی عرب نے آئندہ حج کےموقع پر عازمین کیلئے 21 ہزار بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
گلف نیوز کےمطابق سعودی عرب میں آئندہ سالانہ حج سیزن کےدوران تقریباً 21 ہزار بسیں عازمین کی خدمت کے لیے تیارکی جا رہی ہیں،اس حوالے سے انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اس سال تقریباً 20 لاکھ عازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
سعودی عرب نےجون میں ہونے والےاس سال کےحج کےلیےابتدائی تیاری بھی شروع کر دی ہےاوراس ماہ کے شروع میں اس سے منسلک آپریشنز کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
، اس سال کےحج کیلئے ضابطے بھی طےکرلیےگئے ہیں،جن کی بدولت حج سیزن میں مقدس مقامات پرممالک کےلیےکوئی مخصوص جگہ مختص نہیں کی جائے گی، اس کی بجائےمختلف ممالک کےلیےجگہوں کا تعین معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لحاظ سےکیاجائے گا۔