پنجاب حکومت نےمعذور افراد کے لیےخصوصی 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کارڈ کا اعلان کر دیا۔
پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنزودڈس ابیلیٹیزایکٹ کےتحت محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نےخصوصی افراد کے لیے رعایتی سفری کارڈکا اجراء کردیا ہے،ٹریول کارڈ حکومت کی طرف سےجاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ کےحامل تمام معذور افراد کو میسر ہوگا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب @MohsinnaqviC42 کا احسن اقدام
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) January 24, 2024
پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ابیلیٹیز ایکٹ کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کا خصوصی افراد کے لیے رعایتی سفری کارڈ کا اجراء pic.twitter.com/475hoVChEZ
یہ پروجیکٹ معذورافراد کے لیےپبلک ٹرانزٹ تک رسائی کو بڑھانے کےلیےتیارکیا گیا، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنےمتعلقہ اضلاع میں اسناد کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال انتظامیہ کی جانب سے بارہویں جماعت تک کے طلباء میٹرو بسوں اور اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کا اعلان کیا گیا تھا۔