آج شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ ریلیز ہوگئی ہے جس کے بعد سینماگھروں اور تھیٹروں کے باہرکنگ خان کے دیوانوں کا رش دیدنی ہے ۔
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم کا انتظار تو ہرملک میں بسنے والے ان کے پرستار کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میکنگ سے لے کر ریلیز تک ہر لمحہ ان کی حرکت پر نظریں جمائے رکھتے ہیں ۔
Its 5:35AM in the morning and we have started celebration for our historic 6AM and its MASS HYSTERIA as welcome the KING to the big screen! 🔥🔥🔥@iamsrk @RedChilliesEnt @Atlee_dir #Jawan #JawanFDFS #JawanFirstDayFirstShow #JawanReview #JawanBoxOffice #ShahRukhKhan #SRK pic.twitter.com/b04YlkvLqt
— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) September 7, 2023
شاہ رخ خان کے ٹوئٹر ہینڈل پر علی الصبح گائتی سینما کے باہر کی ویڈیو شیئرکی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت صبح کے 5بجکر 35 منٹ ہوئے ہیں اور لوگوں نے کنگ خان کو سکرین پر خوش آمدید کہنے کے لئے تاریخی جشن کا آغاز کر دیا ہے ۔
بالی ووڈ کے کنگ آف رومانس شاہ رخ کے مداح صبح صبح تھیٹر کے باہر 6 بجے والا پہلے شو دیکھنے پہنچ گئے جس کی ایڈوانس بکنگ کروانے والوں میں مقابلے کا سماں دیکھنے کے قابل تھا۔کنگ خان کے مداحوں نے انہیں مایوس نہیں کیا اور صبح 6 بجے والا شو دیکھنے کے لئے رات بھر جاگتے رہے۔
’’جوان‘‘ بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے جس کا پہلا شو صبح 6 بجے سینماؤں کی زینت بنا۔’’جوان‘‘ بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے بڑی ریلیز سمجھی جا رہی ہے جسے دنیا بھر میں لاکھوں سکرینز پربیک وقت دکھایا جا رہا ہے۔
ناقدین نے 24 گھنٹے گزرنےسے بھی پہلے فلم کو باکس آفس پر بلاک بسٹر ہٹ قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے آخر بالی ووڈ خان کی فلم ہے 200، 300 کروڑ فلم کی اوپننگ لگنا تو معمولی بات ہے۔
معروف ساؤتھ انڈین سٹار رجنی کانت جن کا شمار ایشیاکے بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے، ’’جوان‘‘ کی کہانی رجنی کانت کی مشہورِ زمانہ فلم ’’مونڈروموگن ‘‘سے مطابقت رکھتی ہے۔جو 1982 میں ریلیز ہوئی تھی۔
ناقدین کے مطابق ’’جوان‘‘ کی کامیابی کی بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ اس کے ڈائریکٹر ایٹلی بھی ساؤتھ انڈین ہیں جو بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلم مارکیٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اس لئے انہوں نے فلم کی عکسبندی کے دوران ہر طرح کے لوگوں کی دلچسپی کا خیال رکھا ہے ان کی اسی ذہانت کے پیشِ نظر فلم کی اوپننگ پر لوگوں کا مثبت ردِ عمل ہمارے سامنے ہے۔
ناقدین کے مطابق شاہ رخ خان 57 برس کی عمر میں بھی دنیا بھر کے جوانوں سے زیادہ’’ جوان‘‘ نظرآرہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ 57 برس کی عمرمیں بھی خواتین میں ان کی مقبولیت کم ہو نے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔
کنگ خان کی بڑھتی عمر کے ساتھ ان کی ہر نئی آنے والی فلم میں کم عمرہیروئنزکی بھی کمی نہیں۔ کنگ آف رومانس کی نئی ہیروئن نین تارا ہیں اب دیکھتے ہیں نین تارا کا بالی ووڈ کیریئر کہاں تک چلتا ہے۔ نین تارا کو لیڈ نگ لیڈی تو بنا لیا لیکن دیپیکا کونظرانداز نہیں کیا بلکہ فلم میں ان کے پرستار دیپیکا کی ایک جھلک بھی دیکھ سکیں گے۔