کاروباری ہفتے کے تیسرے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔
کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 65 ہزار کی اہم حد بحال ہوگئی۔کے ایس 100 انڈیکس 595 پوائنٹس بڑھکر 65050 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 64 ہزار 454 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
اسٹاک بروکرزکاکہنا ہےکہ سرکلرڈیبٹ کم کرنےکی خبرسےمارکیٹ میں تیزی آئی ہے، آئل اینڈ گیس،ریفائنری اورسیمنٹ کمپنیز کے شیئرز میں خریداری دیکھی جارہی ہے۔
دوسری جانب روپے کےمقابلےمیں ڈالرکی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،ڈیلرز کے مطابق امریکی ڈالر میں 11 پیسے کےاضافے کے بعد ڈالر 279 روپے 45 پیسے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔