پولیس نے صوبائی سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان تھانہ وہوا کی چیک پوسٹ جھنگی پر کالعدم تنظیم کے 8 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی تھی پولیس کی فائرنگ سے حملہ آورفرار ہوگئے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ جھنگی چوکی جھنگی پر دہشت گردوں نے رات کے وقت حملہ کی کوشش کی، اہلکاروں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔ پولیس کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو پسپائی ہوئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پولیس نے8 سے10دہشت گردبھاگنے پر مجبور کر دیا، صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کررہی ہیں۔