وفاقی وزیرحج نےائیرلائنزکی جانب سےحاجیوں سےاضافی اخراجات وصولی کی کوشش ناکام بنا دی۔
ذرائع وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا ہےکہ حج اخراجات بمع ٹکٹ عازمین کی درخواست کےساتھ جمع ہوتے ہیں،حاجیوں سےائیرٹکٹ کےلئےاضافی رقم وصول نہیں کی جاسکتی۔
وفاقی وزیرمذہبی امور نےحج آپریشن کےلئے ایئر لائنز کو فوری ٹکٹس جاری کرنے کی ہدایت کی،موجودہ صورتحال میں ویکسینیشن مکمل کرانےوالےعازمین بھی ٹکٹ کےمنتظر ہیں،ویکسینیشن مکمل کرانے والے عازمین کوفوری طورپرائیرلائنزٹکٹس دےدیاجاتا ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ ایئرلائنزکےساتھ اجلاس میں معاملات طے ہوگئے،امید ہےکہ ایئر لائنزآج سےعازمین حج کےٹکٹ جاری کردیں گی۔





















