پی ایس ایل کے 24 میچ میں راولپنڈیز کی حیدر آباد کنگزمین کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان سپر لیگ 11 کے 24 میچ میں حیدر آباد کنگزمین نے راولپنڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر کہا کہ ہم گزشتہ دو میچز میں ہدف کا کامیاب تعاقب کرچکے ہیں،راولپنڈیز کو پہلی فتح کی تلاش ہے،حیدرآباد کے چار پوائنٹس ہیں۔
پاکستان سپرلیگ میں آج ڈبل ہیڈر کا دن، 2میچز شیڈول ہیں
دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی،اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کراچی کنگز چوتھے نمبر پر موجود ہے۔





















