ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا جِن بےقابو،بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا۔
ذرائع پاورڈویژن کےمطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 14 ہزار274 میگا واٹ ہے،بجلی کی طلب 20 ہزار میگاواٹ تک ہے،پَن بجلی کی پیداوار صرف 1 ہزار 530 ،تھرمل سے پیداوار7 ہزار814 ،سولرسےبجلی کی پیداوار 450 میگا واٹ ہے،ونڈ انرجی کی پیداوار 1 ہزار490 میگا واٹ ہے،نیوکلیئرسےبجلی کی پیداوار 2 ہزار890 میگا واٹ ہے،بگاس پاورپلانٹ 100 میگا واٹ بجلی پیدا کررہےہیں۔
ذرائع پاورڈویژن کےمطابق شارٹ فال کےباعت شہری اوردیہی علاقوں میں 10 سے16گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،ملک کےشہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے ہے، ملک بھر کے دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کادورانیہ 14 گھنٹےتک ہے،بجلی چوری والےعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹےسےزائد ہے۔





















