ٹنڈومستی میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر (غیرت) کے نام پر 20 سالہ روبینہ کو سرعام گولی مار کرقتل کردیا گیا۔
خیرپور پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےمرکزی ملزمان کو واردات میں استعمال ہونےوالے اسلحے سمیت گرفتار کر لیا،مقتولہ روبینہ شادی شدہ تھی، قتل کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔
گرفتار2ملزمان کو عدالت میں پیش کردیاگیا،مرکزی ملزم قیصراورولی محمدکاریمانڈلیاجائے گا،دوسری جانب بارایسوسی ایشن نےخاتون کےبہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے،بار نےملزمان کی جانب سےوکیلوں کو پیش نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔
صوبائی وزیرترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیرعلی نے ڈی آئی جی سکھر سے واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،انہوں نےہدایت دی کہ واقعے میں ملوث مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کاروائی کی جائے۔






















