پشاور ہائیکورٹ نے خیبرمیڈیکل کالج اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے پر سے روک دیا۔
عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے خیبرمیڈیکل کالج اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے پر سے روک دیا، اور کہا ہے کہ یہ اختیار منتخب حکومت کا ہے، نگران حکومت کے کا نہیں۔
حکم نامہ کے مطابق الیکشن ایکٹ سیکشن 230 کے تحت نگران حکومت کے پاس محدود اختیارات ہوتے ہیں، بہتر ہوگا نگران حکومت یہ فیصلہ منتخب حکومت پر چھوڑ دے۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 20 دسمبر کو گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں اعلان کیا کہ خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینگے، وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ اجلاس میں آرڈیننس کی منظوری پر کام شروع کیا تھا۔