تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سلمان اکرم راجہ نے وکیل سمیر کھوسہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف 1996 سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔
درخواست گزار این اے 128 سے پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرنے پر انتخابی نشان واپس لیا گیا۔ پارٹی تاحال موجود مگر الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار ڈی کلئیر کردیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ڈی کلئیر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے۔