سماء ٹی وی کےمارننگ شوپر وگرام'' صبح کا سماء ''میزبان مدیحہ نقوی کیساتھ حالیہ شو میں پاکستان کے مشہور اداکار بہروز سبزواری نے ڈراموں کے جائزے لینے والے مقبول اداکاروں کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے اپنے دوستوں اور ڈرامہ ریویو شو’’کیا ڈرامہ ہے‘‘ کے تئیں اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اداکار کے مطابق یہ ساتھی اداکار جو ان کے دوست بھی ہیں غیر ضروری طور پر ایک ایسے فعل میں مصروف ہو گئے ہیں جہاں وہ بلاجواز تنقید کر رہے ہیں۔
ان کے مطابق وہ اپنے سخت اور نفرت انگیز تجزیوں کے ذریعے فنکاروں کے خلاف ناپسندیدہ منفیت پھیلا رہے ہیں۔
بہروز سبزواری نے یہ بھی کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ اداکار کسی دوسرے اداکار کے کام کے معیار کو جانچنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں یہ سب بھائی چارے کا حصہ ہیں جنہوں نے ڈراموں کی تیاری میں لگن اور محنت کا مشاہدہ کیا ہے۔
بہروز سبزواری نے زور دے کر کہا کہ ایسے فیصلے جن پر وہ عمل نہیں کر سکتےدراصل غیر منصفانہ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نادیہ خان بھی اس شو کا حصہ ہیں جو کبھی مارننگ شو کی میزبان تھیں وہ اپنے مارننگ شو میں اپنے مہمانوں کی بے عزتی کرتی تھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں یہ کہوں کہ اس مارننگ شو کا میزبان آپ کی محنت اور لگن کو دیکھے بغیر اچھا نہیں کر رہا تو یہ ناانصافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ بنانے میں بہت وقت اور محنت درکار ہوتی ہے۔