عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے لاہور پولیس نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا۔
شہر میں 30 ہزار سے زائد افسر اور اہلکار چار ہزار تین سو چون پولنگ اسٹیشنزکی سیکورٹی ڈیوٹی پرتعینات ہوں گے۔ پولنگ ڈے پر 4 ہزار سے زائد لیڈی پولیس بھی فرائض سرانجام دیں گی۔
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کاکہنا ہےکہ ہوائی فائرنگ،اسلحےکی نمائش، غیرقانونی سرگرمیوں پرقانونی کارروائی کی جائے گی،پولنگ اسٹیشنزکی سیکورٹی کیلئے خصوصی ناکےبھی قائم کئےجائیں گے،الیکشن ڈے پر ریزروفورس کے جوان لاہور پولیس کی معاونت کیلئےموجود ہوں گے۔