نگران وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن انچیف انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
سماء نیوز کو ذرائع نے بتایاہے کہ وزیراعظم انوا ر الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کر دیاہے ، محسن نقوی بورڈ آف گورنرز کے رکن بننے کے بعد چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کیلئے اہل ہوں گے ۔ محسن نقوی الیکشن کمیشن شاہ خاور اور بورڈ اراکین سے بھی جلد ملاقات کریں گے ۔
یاد رہے کہ تین روز قبل چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے میٹنگ کے دوران اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ۔ استعفے کی منظوری کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو چیئرمین پی سی بی کا اضافی چارج مل جائے گا ، انہیں 4 فروری تک بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد الیکشن کروانے ہوں گے۔