چیئرمین تحریک انصاف کی مشکلات مزید بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے سیلاب زدگان کیلئےٹیلی تھون کے ذریعے جمع کیے گئےچار ارب روپے کے مبینہ غلط استعمال کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا ۔
یہ بھی پڑھیں:۔سانحہ نو مئی : چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر کیخلاف مقدمات میں بغاوت کی دفعات شامل
باخبرذرائع کے مطابق حکام نے شکایت کو انکوائری میں بدلنے کے لئے نیب ہیڈ کوارٹر کو درخواست کر دی ہے ۔
شکایت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کےخلاف کی گئی ہے ، نیب سیلاب زدگان کیلئے جمع فنڈز کے غلط استعمال میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کردار کا تعین بھی کرے گا ، اس حوالے سے تحقیقات چل رہی ہے ۔