سانحہ نو مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر 9 مئی کو تحریک انصاف کارکنان کی جانب سے پرتشدد احتجاج پر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات قائم کئے گئے تھے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود کے مطابق لاہور میں نو مئی مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات بھی شامل کرلی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ نو مئی کے مرکزی مقدمہ سمیت تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگادی گئیں ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی میں بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے، بغاوت کی دفعات پراسیکیوشن کی جانب سے چالان پر اعتراضات لگانے کے بعد کی گئیں۔
پولیسکے مطابق ایجنسیز کی رپورٹ ملنے پر چالان جمع کرادیا جائے گا، چالان جمع کرانے سے قبل پراسیکیوشن کے تمام اعترضات دور کردیئے گئے ہیں۔