آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا، جس کا عنوان ’’دل جشن بولے‘‘ رکھا گیا ہے، تاہم پاکستانی کرکٹ شائقین کافی غصے میں ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ پاکستان کو ایک بار پھر نظر انداز کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے ٹریلر کو بھی بالخصوص پاکستان سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم پرومو کی ریلیز کے وقت آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھا جبکہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل پہلے نمبر ہے، جو اس ویڈیو میں بمشکل ہی نمایاں ہے۔
History will be written and dreams will be realised at the ICC Men's Cricket World Cup 2023 🏆
— ICC (@ICC) July 20, 2023
All it takes is just one day ✨ pic.twitter.com/G5J0Fyzw0Z
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا 5 اکتوبر سے بھارت میں آغاز ہوگا، جس میں پاکستان سمیت تمام بڑی ٹیموں کے ساتھ افغانستان اور نیدرلینڈز بھی شرکت کریں گی جبکہ ویسٹ انڈیز اس ایونٹ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ ترانے میں معروف اداکار رنویر سنگھ جلوہ گر ہوئے جبکہ اس کا میوزک بالی ووڈ موسیقار پریتم نے دیا ہے۔
رنویر سنگھ نے اس باوقار پروجیکٹ کا حصہ بننے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے اس ترانے کا حصہ بننا واقعی ایک اعزاز ہے، یہ اس کھیل کا جشن ہے جسے ہم سب انتہائی پسند کرتے ہیں۔
پریتم کا کہنا ہے کہ کرکٹ ہندوستان کا سب سے بڑا جنون ہے اور اب تک کے سب سے بڑے ورلڈ کپ کیلئے ’’دل جشن بولے‘‘ کمپوز کرنا میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گانا صرف ایک ارب 40 کروڑ ہندوستانی شائقین کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے کیلئے ہے اور تاکہ وہ اب تک کے سب سے بڑے جشن کا حصہ بنیں۔
تاہم ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ شائقین اس سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوئے۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے ترانے میں کئی کمیوں کی نشاندہی کی، جس میں پاکستان کا ایک چھوٹا جھنڈا، ٹاپ ون ڈے بلے باز بابر اعظم کی عدم موجودگی اور بھارت کو حد سے زیادہ نمائندگی دینا شامل ہے۔
شائقین کا کہنا تھا کہ بھارت نے بہتر کام کرنے کیلئے پاکستان سے موسیقاروں کی خدمات حاصل کی ہوں گی۔
Iss thakay Hoye world cup Kay anthem say toh Pakistan Kay anthems achay hotay hai ,balkay lakh gunnah behtar hotay hai 🤍🙂#anshaafridi #WorldCup2023 https://t.co/mUtdddPNfk
— ZAINI×BABAR👑 (@KhaliqZanib2) September 20, 2023
Indian Captain Rohit Sharma's poster in World Anthem. pic.twitter.com/LNydJTtxs1
— Johns. (@CricCrazyJohns) September 20, 2023
Cricket fans reaction on the official anthem released by ICC for Cricket World Cup 😂pic.twitter.com/9ajdpSP1Qd
— Cricketopia (@CricketopiaCom) September 20, 2023
Pakistan ko world cup promo aur anthem me deewar se lagaya jaraha hai
— AHSAN 🇵🇰 (@AhsanAshraf258) September 20, 2023
Shame on you @ICC @BCCI
تاہم کچھ کا خیال ہے کہ بابر اعظم کو باہر نہیں رکھا جاسکتا اور وہ کسی نہ کسی شکل میں وہاں موجود ہیں۔
World Cup anthem mein bhi Pakistan fan drive maar raha hay.
— Rashid 🏏🇵🇰 (@RMinhas089) September 20, 2023
Its Babar Azam Effect ❤️❤️ #CWC23 #CricketWorldCup2023 #CWC #CWC2023 #BabarAzam pic.twitter.com/x3Tww9lWBS