پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ اور کپتان پر اعتماد برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق پی سی بی ہیڈ کوچ اورکپتان کو معاہدے کےمطابق کام کرنے اور تسلسل برقرار رکھنے کا خواہشمند ہے،ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا اورہیڈکوچ مائیک ہیسن کام جاری رکھیں گے،وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن معاہدے کےمطابق کام جاری رکھیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی کپتان اور ون ڈے کپتان کی چئیرمین سےالگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئی تھی۔پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کو گرین سگنل دےدیا،پی سی بی نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمینس سینٹرعاقب جاوید پر بھی اعتماد برقرار رکھا،عاقب جاوید ڈائریکٹرہائی پرفارمنس سنٹر اورسلیکشن کمیٹی اپنا کام جاری رکھیں گے،سلیکٹر علیم ڈار کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔





















