ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے کہاہے کہ محمدحارث اجازت لیے بغیر گئے ، دو لیگز کھیل چکے ہیں ، تیسری کیلئے کیس مختلف ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کیلئے این او سی جاری کرنے سے متعلق تفصیلی وضاحت جاری کر دی ہے ، ان کا کہناتھا کہ سو سے زائد کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا، ہم چاہتے ہیں زیادہ سےزیادہ کھلاڑیوں کو این او سی دئیےجاتے ، فخر زمان،حارث اور افتخار کو این او سی جاری نہیں کیا، محمد حارث سے میری فون پر بات ہوئی ہے پاکستان آکر ملاقات بھی کرونگا، شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑیوں جنکو این او سی جاری ہوا انکو 7 فروری تک کا وقت دیا ہےسب کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ 7 فروری تک پاکستان رپورٹ کریں اور تھوڑا وقت گھر والوں کے ساتھ گزاریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فرنچائزز کو تمام کھلاڑیوں نے 12 فروری تک رپورٹ کرنا ہے اس لئے 7 فروری تک کھلاڑیوں کو بلایا،
محمد حارث اجازت لئے بغیر گئے تھے انکے این او سی کا کیس مختلف تھاحارث بھی دو لیگز کھیل چکا ہے تیسری لیگ کے لئے کیس مختلف ہے۔