فیصل آباد میں حلقہ این اے چھیانوے جڑانوالہ سے ن لیگ کے دھڑوں میں اختلاف ختم ہوگیا۔ طلال چوہدری نے نواب شیروسیر سے مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔عام انتخابات ، نوازشریف نے طلال چوہدری کو زور دار جھٹکا دیدیا
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے96 جڑانوالہ میں ن لیگ کے دھڑوں میں اختلاف ختم ہو گیا ہے،اورنواب شیروسیر اور طلال چوہدری کا مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔نواب شیروسیر کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رائے حیدرکھرل سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔پارٹی قیادت نے طلال چوہدری کو سینیٹ میں ایڈجسٹ کروانے کی یقین دہانی کروا دی
واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کی پارٹی قیادت نے این اے96 سے طلال چوہدری کی بجائے نواب شیروسر کو ٹکٹ دیا تھا، این اے96 سے ٹکٹ نہ ملنے پر طلال چوہدری ناراض تھے۔جبکہ پار ٹی کی جانب سے طلال چوہدری کو سینیٹ میں جگہ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔