اب اسلام آباد کی حدود سےایک درخت بھی کٹا توتوہین عدالت تصورہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ نےوفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے خلاف کیس میں بڑا حکم دیدیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےوفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس خادم حسین سومرو نےدرختوں کی کٹائی کےخلاف کیس کی سماعت کی۔
جسٹس خادم حسین سومرونےسی ڈی اےوکیل سےمکالمہ کیا،کہا ہم نے ابھی سوا سال میں توہین عدالت میں کسی کوسزا نہیں دی،بہت افسوس ہوا ادارے ایسےچلتے ہیں،اب اگرسی ڈی اے کاکوئی افسردرختوں کی کٹائی میں ملوث ہوا تو توہین عدالت میں سزا ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر مستند انوائرمینٹل ایکسپرٹ کوپیش ہونےکی ہدایت کردی،جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا سی ڈی اے آئندہ سماعت پر دلائل دے اس کیس کا فیصلہ کر دیں۔
جسٹس خادم حسین سومرونےریماکس دئیےکہ اس شہرمیں ہم رہتے ہیں چاہتےہیں یہ خوب صورت رہے کسی زمانےکا کراچی دیکھیں اور آج کا کراچی دیکھیں آپکو پتہ چل جائے گا۔





















