پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ ہمارا سیٹ ایڈجسمنٹ کا مطالبہ اب ختم ہو چکا ،ن لیگ کا گجرات میں اپنے ساتھیوں کو ٹکٹیں نہ دینے کا فیصلہ اپنا ہے۔
گجرات میں میڈیا سےمیڈیا گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین نے کہا کہ مدمقابل ن لیگی امیدواروں کو ٹکٹ نہ دےکر انہوں نے ہمیں عزت ضرور دی، شہباز شریف نے ہر معاملے میں ہمیں بے حد سپورٹ کیا،ق لیگ واحد جماعت ہے جس نے پی ڈی ایم حکومت کو بالکل تنگ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے وہ ہی 4ایم این اے، 8ایم پی ایز کی سیٹیں مانگیں جہاں سے ق لیگ جیتی تھی ۔ مسلم لیگ ن ماضی میں جہاں تیسرے نمبر پر آئی وہاں بھی اس مرتبہ ٹکٹیں دیں،طارق بشیر ایم پی اے کی سیٹ 20 سال سے نہیں ہارے،اپنی 4سیٹیں لیکر ہم ق لیگی ساتھیوں کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے ن لیگ کو واضح کیا کہ ہم اپنی نشستوں پر بھی مقابلہ کرنے کو تیار ہیں،میرا فیملی کیساتھ ہی الیکشن ہے جو اچھا نہیں لگ رہا،ہم فیملی کے حق میں دستبردار ہوتے رہے سب فیملی کو بھی یہی کردار ادا کرنے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایران ایشو پر دنیا نے بھی مذمت کی ہر کوئی چاہتا ہے امن رہے، ایران حملے سے پاکستان کے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑیگا، اب الیکشن میں تاخیر ممکن نہیں وقت پر ہی ہونگے ۔
سالک حسین نے کہا کہ منصوبوں میں کرپشن ہو تو اسکی سزا بند کرکے عوام کو نہ دی جائے، صنعتکاروں کو تنگ کرنے بجائے انہیں ملکی حالات کے باعث سپورٹ کرنے ضرورت ہے، سیاستدانوں کو اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہے ۔