وزیراعظم شہباز شریف نے افسران کی کارکردگی جانچنے کےمؤثر نظام کی سفارشات کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مجوزہ سول سروسز اصلاحات اور وزارتوں میں کارکردگی جانچ کے نظام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی سیکرٹریز اور افسران کی کارکردگی جانچ کے لیے جامع اور مؤثر نظام کی سفارشات جلد مرتب کی جائیں، جن کی بنیاد پر ترقی، مالی فوائد اور دیگر سہولیات دی جا سکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی تحسین اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ اصلاحات مؤثر گورننس اور عوامی خدمت کے لیے ناگزیر ہیں۔ اجلاس میں سول سروس اصلاحات پر قائم کمیٹی نے اب تک کی پیشرفت اور مشاورت پر بریفنگ دی، جبکہ مختلف وزارتوں اور صوبوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔





















