مودی حکومت کی انتہا پسند پالیسیوں سے بھارتی ریاست منی پور میں فسادات کی نئی لہر نے جنم لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق منی پور میں بھارتی پولیس کی جانب سے مئی 2023 سے شروع کی گئی ظالمانہ کاروائیوں سے تنگ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ عوام کے مشتعل ہجوم نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تھوبال پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں باغی گروہ اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 3 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے، طاقت کے نشے میں مست مودی سرکار کی ریزرو فورس کو مظاہرین کی جانب سے منہ کی کھانی پڑی۔
ماہرین کے مطابق منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ عوام کی جانب سے رد عمل ہے۔ رپورٹ کے مطابق تھوبال حملے کے بعد مودی کی ریزرو فورس کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔
دوسری جانب برطانوی نشریاتی اداے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق 3 مئی 2023 سے جاری منی پور فسادات میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 60 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے۔ منٹ کے مطابق منی پور فسادات کے دوران 300 سے زائد خواتین جنسی درندگی کا شکار ہوئیں۔
بھارتی اپوزیشن لیڈر کا کہناہے کہ منی پور کی عوام بی جی پی سیاسی مقاصد میں پس رہی ہے جبکہ ہیومین رائٹس واچ کے مطابق مودی حکومت منی پور میں تشدد کے واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔