بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اورعام آدمی پارٹی (اے اے پی) کےرکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی شادی 24 ستمبر کو ہوگی۔
بالی ووڈکی شاندار شادی سے متعلق اب کچھ اورتفصیلات سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کا مینو پنجابی پکوانوں پر مشتمل ہوگا۔
جبکہ سنگیت کی تقریب میں 90 کی دہائی کا میوزک رکھا گیا ہے جو مہمانوں کو 90 کی دہائی کے دور میں واپس لے جائے گا۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا کی شادی 24 ستمبر کو اُدے پور میں ہوگی۔زیادہ تر تقریبات ادے پور کے لیلا پیلس میں ہونگی،شادی کی تقریب کا مقام تاج جھیل ہو گا۔
شادی سے قبل پنجابی مینو کی خبر سا منے آئی ہےکیونکہ دلہا اور دلہن دونوں پنجابی ہیں۔ شادی اُدے پور میں منعقد کی جارہی ہو تو مہمانوں کو راجھستانی پکوان بھی پیش کیے جائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرانی یادیں پوری شادی کا موضوع ہوگا۔سنگیت کی تقریب سے شروع ہونے والے تمام فنکشنز ایک ہی موضوع پر ہوں گے۔
اس کے علاوہ دولہے کی انٹری کے بارے میں توقع کیا جارہا ہےکہ وہ گھوڑے کی بجائے کشتی پر ہوگی۔جوڑے نے اپنے مہمانوں کے لیے کچھ سیاحتی سرگرمیوں کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ انکی شادی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔