ایران اور پاکستان میں کشیدگی,اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی ہے۔
اچھی معاشی خبروں کےباوجود شیئرمارکیٹ میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا ہے، دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ میں 1000 پوائنٹس کی گراوٹ بھی دیکھی گئی
آخری گھنٹے میں بلوچپس شیئرز میں خریداری سے مارکیٹ میں ریکوری آئی،100 انڈیکس 365 پوائنٹس گر کر 63202 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی بڑی لہر،مسلسل چوتھے روز گراوٹ کا شکار ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 63 ہزار 567 پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 10 پیسے کی کمی دیکھی جارہی ہے، انٹربینک میں امریکی ڈالر 280 روپے پر آ گیا۔